جی این این سوشل

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس : جیل ٹرائل کَور کرنے کے لیے بیشتر صحافیوں کو روک دیا گیا

جیل انتظامیہ کئی روز سے صحافیوں کو کمرہ عدالت تک رسائی نہیں دے رہی ، بانیٔ پی ٹی آئی نے دو مرتبہ میڈیا کو رسائی نہ دینے پر احتجاج بھی کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کیس : جیل ٹرائل کَور کرنے کے لیے بیشتر صحافیوں کو روک دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم کی گئی خصوصی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اور جیل ٹرائل کَور کرنے کے لیے بیشتر صحافیوں کو روک دیا گیا۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے صرف 5 صحافیوں کو کوریج کی اجازت دی گئی، ’ ایک نیوز ‘ سمیت دیگر 8 سے 10 صحافیوں کو جیل کے باہر روک دیا گیا۔

جیل انتظامیہ کئی روز سے صحافیوں کو کمرہ عدالت تک رسائی نہیں دے رہی ، بانیٔ پی ٹی آئی نے دو مرتبہ میڈیا کو رسائی نہ دینے پر احتجاج بھی کیا ہے۔

ایک سال سے جیل ٹرائل کَوَر کرنے والے صحافیوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کے نامناسب رویے پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

صحافیوں نے جیل انتظامیہ کے رویے پر دو مرتبہ عدالت میں درخواستیں بھی جمع کرائیں۔

ذرائع کے مطابق جیل میں مبینہ سہولت کاری نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد جیل انتظامیہ صحافیوں کی کوریج میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کے کوریج سے روکنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی جا رہیں۔

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی: کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی کو کچل کر مارنے والی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کے جسم میں میتھ فیٹامائن (آئس) پایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملزمہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ تاہم منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد اب اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll