جی این این سوشل

پاکستان

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کا راستہ بندہے ، عمران خان

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا واضح کر دوں جو لوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کا راستہ بندہے ، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کا راستہ بند کردیا۔


اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا واضح کر دوں جو لوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جن لوگوں پر فیملی اور بچوں سمیت تشدد کیا گیا گھر توڑے گئے بلیک میل کیا گیا ان کی تعداد کم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا نام کسی کا نہیں لوں گا مجھے سب معلوم ہے برے وقت میں کون کون پارٹی چھوڑ کر گیا، اچھے وقتوں میں جو چارلیز بنے ہوئے تھے برے وقت میں ساتھ چھوڑ گئے، برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جنہوں نے برے وقت میں تشدد برداشت کیا لیکن پارٹی نہیں چھوڑی وہ تسلی رکھیں ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران پہلے ہم پر ڈال رہے تھے کہ دہشت گردی ہمارے سیٹلمنٹ پلان کی وجہ سے ہو رہی ہے، اب کہہ رہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان  دہشت، کچے کی دہشت گردی، بلوچستان میں دہشت گردی اور بڑھتے جرائم میں کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ان  کا کہنا تھا کہ ملکی آمدن نہیں ہے قرض بڑھ رہے ہیں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے، دوسری جانب دہشت گردی بڑھ رہی ہے، بلوچستان کے جو اس وقت حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ فراڈ الیکشن کی وجہ سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں، خفیہ اداروں کو پی ٹی ائی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے، جو یہ فیصلے کر رہے ہیں، انہیں ملک کی فکر نہیں۔

پاکستان

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق  تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا،یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباؤ ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا۔

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے سبب ان کا نام چانسلر شپ کیلئے شامل نہیں کیا تھا اور اس وجہ پر بھی غور ہوا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی رہائی کب ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلا کی رائے یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں، بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا،یاد رہے کہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے چانسلر شپ کی کمپین شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دستخط والے خط کے بعد برطانیہ میں چانسلرشپ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصعب کی دعوت رواں ماہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ تاہم ان کے پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان کا دورہ چین ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز دوبئی پہنچے تھے جہاں جہاز سے اترتے ہوئے ان کا پاوّں فریکچر ہو گیا تھا۔ جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll