Advertisement

اسرائیل غزہ میں پولیو وائرس کے خلاف و یکسی نیشن کیلئے حفاظتی ضمانت اور سہولت فراہم کرے، چین

چینی نمائندہ نے اس بات پر زور دیا کہ اب ترجیح غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی چار قراردادوں کو مکمل طور پر نافذ کرنا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 31 2024، 5:12 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل غزہ میں  پولیو وائرس کے خلاف و یکسی نیشن کیلئے حفاظتی ضمانت اور سہولت فراہم کرے، چین

چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں پولیو وائرس کے خلاف و یکسی نیشن کے لیے حفاظتی ضمانت اور سہولت فراہم کرے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندہ گینگ شوانگ نے گزشتہ روز سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر منعقدہ بریفنگ کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ غزہ میں پولیو وائرس سے بچوں کی صحت کو شدید خطرات کا سامنا ہے اور ویکسی نیشن پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی اپیل کی حمایت کرتا ہے۔ چینی نمائندہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ حفاظتی ضمانت فراہم کرے اور ویکسی نیشن کے کام کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں انسانی بحران کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے پرزور اپیل کرنے میں کونسل کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی سنگین صورتحال پر توجہ دلائی، جہاں 10 ماہ میں 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، صرف گزشتہ ماہ میں ایک ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

چینی نمائندہ نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بار بار مطالبات، سلامتی کونسل کی جانب سے اس حوالے سے منظور کردہ متعدد قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے حکم پر عارضی اقدامات کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی بلکہ یہ بدستور خراب ہوتی جا رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینی بار بار نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ غزہ رہنے کی کوئی محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو مزید دبانے اور ان کے امدادی آپریشنز کو محدود کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اکثر امداد جیسے ایندھن کی سپلائی کو مسترد کیا۔

چینی نمائندہ نے اس بات پر زور دیا کہ اب ترجیح غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی چار قراردادوں کو مکمل طور پر نافذ کرنا، فوری اور پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانا اور انسانی تباہی کو مؤثر طریقے سے کم کرنا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے، تمام سرحدی گزرگاہیں کھولے، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی ہمدردی کی تنظیموں پر دباؤ اور پابندیاں ، مغربی کنارے پر اپنے حملے بند کرے اور آباد کاروں کے تشدد اور استثنا کو روکے۔

انہوں نے نمایاں اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے احساس میں مدد کے لیے مخلصانہ اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کریں اور عملی اقدامات کریں۔ چینی نمائندہ نے متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کو فروغ دینے،فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی تباہی کو کم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے مزید اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 11 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 11 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 10 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 12 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 10 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 12 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 13 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 11 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 12 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 11 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 12 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 13 دن قبل
رجحانات
Advertisement