Advertisement
پاکستان

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، نواز شریف

پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مہنگائی کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے، صدر مسلم لیگ (ن) کی زیر صدارت اجلاس 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 31 2024، 2:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، نواز شریف

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مہنگائی کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں کے بوجھ سے نجات دلائے گی۔

ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کے بعد اب صنعتی صارفین کو بھی ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مہنگائی کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔

اس سے قبل نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئی حکومتی معاشی پالیسی پر بریفنگ دی گئی اور بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں، پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی  مختلف الزامات کے تحت بے دخل

7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی

وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی

  • 3 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد  موٹرویز مختلف مقامات سے بند

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند

  • 7 گھنٹے قبل
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

  • 4 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی  کوششیں  جاری، 24 افراد ہلاک

لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

  • 3 گھنٹے قبل
لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ

لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement