- Home
- News
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا، نوٹیفکیشن
اسلام آباد: پلاننگ کمیشن میں بڑی تبدیلیسامنے آئی ہے۔ ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کاڈپٹی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔
ساجد محمود کو جوائنٹ سیکرٹری (سی پی 2) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور ڈاکٹر جہانزیب کے درمیان پلاننگ کمیشن میں اختیارات کے حوالے سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
احسن اقبال کا موقف ہے کہ پلاننگ کمیشن میں ڈپٹی چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں اور انہیں ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے میں نظر انداز کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم سے متعدد بار اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب ڈاکٹر جہانزیب کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق ترقیاتی پروگرام ترتیب دینے کے خواہش مند تھے اور ان کے پاس اس حوالے سے کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن میں ایک سے زیادہ وزراء ہونے سے کام کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ کے دور میں بھی احسن اقبال کو وزیر اور ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر محمد جہانزیب خان ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کےعہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 3 minutes ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 8 minutes ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 18 minutes ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 hours ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 42 minutes ago