جی این این سوشل

تجارت

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معاشی عدم استحکام کے باعث  روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 278.54روپے  سے بڑھ کر  278.64روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا   ،یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.51  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  ایک  روپے مہنگاہوکر 366.54 روپے  کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.16 روپے پر اور سعودی ریال 74.37 روپے پر برقرار رہا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں  کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 204 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز  کا کاروبار ہوا۔

دنیا

برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند

برطانوی حکومت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی ایکسپورٹ معطل کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند

برطانوی حکومت نے عارضی طور پر اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روک دی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی ایکسپورٹ معطل کی جارہی ہے کیونکہ ان کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس بات کا واضح خطرہ موجود ہے کہ کچھ آئٹمز کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب یا سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے قانون سازوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ سازوسامان کے 350 برآمدی لائسنسوں میں سے 30 سے ​​متعلق ہے ، جو اندازے کے مطابق غزہ میں موجودہ تنازعے میں استعمال کے لیے ہیں‘، ان میں فوجی طیاروں اور ڈرونز کے پرزے اور زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت

ھارت کے علاوہ ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان اور دیگر کو ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے  دعوت

اسلام آباد: پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرات تجارت اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر تجارت کو دعوت۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرات تجارت اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر تجارت کو دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعوت ایس سی او فریم ورک کے تحت دی گئی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں 12-13 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

 خیال رہے کہ بھارت کے علاوہ ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان اور دیگر کو ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، ایس سی او ممالک کے وزرائے تجارت اور معاشی امور شرکت کریں گے۔

اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون پر مشاورت ہوگی، وزارتی اجلاس کی تجاویز کو سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیئے، ترجمان پیسکو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا  مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) گرڈ پر دھاوا بول کر بجلی بحال کردی۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبر صوبائی اسمبلی نے پیسکو اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کے لیے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll