جی این این سوشل

پاکستان

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور گفتگو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں باہمی اور علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔

امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سفیر ڈونلڈ بلوم اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وسیع باہمی اور علاقائی اُمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اور امریکی سفیر کی ملاقات میں  پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ سفیر بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے  بارے  میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

دنیا

کانگو میں جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک

واقعے میں 129 لوگ مارے گئے جن میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگو میں جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران سینکڑوں  افراد ہلاک

کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران 129 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جیکومین شبانی نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 129 لوگ مارے گئے جن میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی ۔دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دیگر 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح تقریباً 2 بجے جیل میں فائرنگ شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

تاہم حکام نے اس حوالے وضاحت نہیں کی کہ اس واقعے میں کتنے قیدی فرار ہوئے یا کتنوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی، لیکن پیر کی صبح حکومت کے ترجمان پیٹرک مویا نے قومی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کی گاڑی پر گھر کے قریب فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی!

شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم سے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی!

تاریخی کارکردگی میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست دے کرکر سیریز جیت لی۔

شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم سے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کیا، ٹیم نے  ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کرکٹ شائقین کوبھی مایوس کیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کیا ہے اور پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز جیت پائی ہے۔ اس سے قبل بنگلادیش نے صرف 2009 میں ویسٹ انڈیز کو ان کی سرزمین پر کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں بنگلادیش 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں رہی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 172 رنز بنا سکا اور بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ مہمان ٹیم نے آسانی سے یہ ہدف پورا کر لیا۔

یہ پاکستان کے لیے 17ویں موقع ہے جب وہ کسی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دوسری بار ہے جب پاکستان کو اپنی سرزمین پر کسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ نے 2022 میں پہلی بار پاکستان کو گھر میں شکست دی تھی۔

بنگلادیش کی ٹیم نے اس سیریز میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔ ان کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll