جی این این سوشل

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں  سونے کی قیمت میں بڑی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں سونے کی قمیت میں کمی ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے، ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ ۔

واضح رہے کہ 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

 بانی پی ٹی آئی کی جانب  سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

لاہور : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مریم نواز نے زور دیا کہ ہنرمند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر انہیں عالمی جاب مارکیٹ میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق مزید ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں۔ 

افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان سرزمین عالمی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی جڑیں افغانستان میں ملتی ہیں۔ افغان حکومت کو بارہا اس مسئلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ 

حالیہ طور پر خارجی خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد افغانستان میں موجود خوارج کی پشت پناہی کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے۔ 

اس نے مزید بتایا کہ صبغت اللہ، فاروق اور ذاکر نامی افراد خودکش حملوں کی تربیت دیتے ہیں۔ امان اللہ نامی شخص نے اسے بارڈر پار کرایا جہاں سجاد نامی شخص نے سلیمان سے ملوایا۔ سلیمان نے اسے ایک ٹرک پر سوار کیا، لیکن اسے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll