جی این این سوشل

صحت

کورونا وائرس کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کرنے والی دوا تیار

لاہور: کورونا وائرس کے مریضوں میں وائرس کے خلاف قوت مداعفت پیدا کرنے والی دوا آکسفورڈ کی جانب متعارف کروا دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کرنے والی دوا تیار
کورونا وائرس کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کرنے والی دوا تیار

تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ کی جانب سے متعارف کروائی گئی میڈیسن جو بیماری میں مبتلا افراد کے جسم میں ورم کی روک تھام نہیں کرتی بلکہ وائرس کا مقابلہ کرتی ہے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریکوری ٹرائل کے دوران اسپتال میں زیرعلاج  مریضوں کی صحت یابی میں اس میڈیسن نے ایم کردار ادا کیا ہے۔

 امریکہ میں بھی یہ میڈیسن استعمال کی گئی ہے وہاں بھی اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ٹرائل میں 100میں 6 لوگوں کی زندگی بچانے میں یہ دوا کارآمد ثابت ہوئی ہے ۔ بیماری میں مبتلا افراد کو یہ دوا لگانے سے  لوگوں کو اسپتال داخل ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ یہ میڈیسن  لیبارٹری میں تیار کیے جانے والے 2 مونوکلونل اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی ہے، جو کورونا وائرس کے 2 مختلف حصوں میں اسپائیک پروٹین کو جکڑ کر اسے خلیات میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے جو دوا دریافت کی ہے اس سے شرح اموات میں بہت حدتک کمی آئے گی اور ہسپتالوں سے بوجھ بھی کم کیا جا سکے گا ۔

ٹیکنالوجی

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے سے آگاہ ہیں، ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے کا پہلے نہیں بتایا، ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے، ایران نے براہ راست حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے دہشتگردی ہے جو قابل مذمت ہے، دنیا ایران کی مذمت میں ہمارا ساتھ دے، ہم ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خطےمیں شراکت داروں سے رابطہ ہے، ایران دہشتگردوں کی جماعت ہے، ایران برسوں سے دہشتگردگروپوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد گروپوں کو فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کچھ عرصہ سےعدم استحکام کا شکار ہے،ہمارے مفاد میں جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، ہوسکتا ہے امریکی صدرجنگ بندی کی نئی تجاویز دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس کے حملے پر کہا تھا کشیدگی پورےخطے میں بڑھے گی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے سے سیز فائرنہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll