جی این این سوشل

پاکستان

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین پر شیلنگ اور تشدد افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف غریب ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، جبکہ اشرافیہ کی مراعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر پولیس گردی قبول نہیں، گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں۔

 

پاکستان

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں، سابق وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان  کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔

لاہور میں چیل ٹرائل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے  پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے،پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کبھی پیپلز پارٹی سے مائنس ہوا نا نواز شریف ن لیگ سے مائنس ہوسکا ہے،بانی پی ٹی آئی بھی مائنس نہیں ہوسکتے۔مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پرحیرانی ہوتی ہے۔آج آپ کے دوست ممالک کو کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اس مسئلہ کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہےآکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسےسیاسی وابستگی سے ہٹ کردیکھنا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ دہشتگرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں انتہائی افسوسناک ہےانہیں مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے بلوچستان کے جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہیں ،مسائل کا حل صرف بات چیت ہے  بلوچستان کا مسئلہ برسوں سے چلتا آرہا ہےمسائل دیکھ کرکہا جاسکتا ہےکہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے  ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll