سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے، خواجہ سعد رفیق
آئین کے تحت انتخابی، جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ تشویشناک ہے، ن لیگی رہنما


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابی، جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ تشویشناک ہے، اس استعفے کو موخر کیا جائےاور بات کی جائے۔
انہوں نے کہا ک ان حالات میں ڈاکٹر مالک بلوچ ، لشکری رئیسانی ،اختر مینگل ،عبد الغفور حیدری اور مولانا ھدایت الرحمان جیسے سیاستدانوں کا دم غنیمت سمجھا جانا چاہیئے۔ انکی سخت باتیں سنجیدگی سے سنی جائیں اور آئینی انتخابی سیاست کرنیوالوں کا ساتھ حاصل کیا جائے-
سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ھے-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 3, 2024
آئین کے تحت انتخابی جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفےٰ تشویشناک ھے-اس استعفے کو موخر کیا جاۓ اور بات کی جاۓ -
ان حالات میں ڈاکٹر مالک بلوچ ، لشکری رئیسانی…
ن لیگ رہنما کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ انفرادی ملاقاتوں یا میٹنگز کے دوران متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود میرے اس موقف پر توجہ نہیں دی گئی اور بعض اوقات ناپسند بھی کیا گیا ، مجھے یہ کہنے میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ محض طاقت کے استعمال ،محض مذاکرات یا پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ھوگا۔
خواجہ سعد رفیق نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اتحاد اور ریاستی ادارے سر جوڑ کر بلوچستان کا پائیدار حل تلاش کریں، سوچنا ہو گا کہ کل کے اتحادی آج مخالف کیمپ میں کیوں اکٹھے ہونے دیئے گئے ہیں ؟

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 2 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- ایک دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 2 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 2 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- ایک دن قبل






