سینیٹ کمیٹی میں اسلام آباد میں بلااجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل منظور
بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی


اسلام آباد میں بلا اجازت جلسے کرنے پر 3 سال قید کا بل سینیٹ کمیٹ میں منطورکر لیا گیا۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، کمیٹی نے دارالحکومت میں پرامن جلسے جلوس کے انعقاد کے بل سمیت چار بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ ایک بل موخر کر دیا۔ منظور کیے گئے بل کے تحت حکومتی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شرکت کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔
سینیٹ کمیٹی سے منظور بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر کے جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونیوالوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔
بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا مذکورہ بل اسلام آباد کی حد تک نافذالعمل قانون سازی سے متعلق ہے، جہاں آج بھی مختلف مظاہروں اور احتجاج کے پیش نظر اہم مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے مسدود کردیئے گئے ہیں اور جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں عوامی جلسوں کی ایک جگہ مختص کردی جائے گی، جہاں احتجاج کیا جاسکے، بل متعارف کرانے کا مقصد ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کو قانون کے مطابق بنایا جاسکے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑونے کہا آئین میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،کل کشمیر ہائی وے پر جو ہوا ان کو ویسے ہی اٹھانا چاہیے تھا جس طرح سینیٹر مشتاق کو اٹھایا گیا۔
کمیٹی نے سینیٹر مشتاق احمد کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کے اہل خانہ سے رواں رکھے جانے والے رویے کے بارے میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
- 8 گھنٹے قبل

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات جاری
- 11 گھنٹے قبل

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلانے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

باجوڑ حادثہ: متاثرین کرم کے لیے 200 پروازیں بھرنے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، چیف سیکرٹری
- 10 گھنٹے قبل

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 7 گھنٹے قبل

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 7 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 7 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی
- 8 گھنٹے قبل
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل

سندھ میں جعلی دستاویزات پر دی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ، تحقیقات شروع
- 10 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر ایران اور سعودی عرب کا اظہارِ افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل