جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 غزہ میں اسرائیلی فورسز کا بے گنا ہ فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے 24گھنٹوں میں مزید 42فلسطینی شہید، 107زخمی کردیئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 6فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا،1فلسطینی شہید،5زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے، مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے، صہیونی فورسز نے اب تک 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کو کر دیا۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 40ہزار 861 فلسطینی شہید، 94ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔   

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ، فی تولہ سونہ 1400 روپے سستا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2481ڈالر کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ  دو روز میں سونے کے نرخوں میں 2400 روپے کی کمی ہو گئی ہے، دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

یونیسیف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونیسیف  کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث آفات کے منفی اثرات سے بچوں کو بچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری نمائندے عبداﷲ اے FADIL نے آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ بچوں میں موسمیاتی اثرات سے عدم تحفظ کے مسئلے کا حل بالخصوص صحت، تعلیم ، پانی اور صفائی کے شعبوں میں موثر اقدامات کے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت کو لاحق خطرات کے حل کیلئے خدمات ، محفوظ تعلیمی سہولیات کی تعمیر اور ایسی حکمت عملی پرسرمایہ کاری کرنے پر زوردیا جن کا مقصد اس اس بات کو یقینی بنانا ہو کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو ۔

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان  نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط میں مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ  لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll