جی این این سوشل

پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

 دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔ 

اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سیکرٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر تے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف

 پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف

لاہور : پنجاب کے گورنر نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ننکانہ صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ وہ ایک باقاعدہ وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وائس چانسلر کے خلاف یہ کارروائی سیکشن 13/9 اور 10/7 کے تحت کی گئی ہے۔

اس برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے پروفیسر عالم سعید نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی سلوک ایک نائب قاصد کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان  نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط میں مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ  لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll