Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کے لئے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 5th 2024, 3:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست محکمہ خزانہ سے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہونے سے قبل اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی سمری کی منظوری دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ نے موجودہ بجٹ مختص سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی ہے۔

Advertisement