Advertisement
علاقائی

 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف

 پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا 

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 5 2024، 2:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف

لاہور : پنجاب کے گورنر نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ننکانہ صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ وہ ایک باقاعدہ وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وائس چانسلر کے خلاف یہ کارروائی سیکشن 13/9 اور 10/7 کے تحت کی گئی ہے۔

اس برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے پروفیسر عالم سعید نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی سلوک ایک نائب قاصد کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔

Advertisement