Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement
علاقائی

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان

کراچی : سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 20 2021، 12:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گرمی بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب صوبے بھر میں دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے شروع ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں کے اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اسکول کھول دیئے گئے تھے۔

سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں  چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع کی گئی ہیں اور جب کہ 21 جون سے تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement