جی این این سوشل

دنیا

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ
اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا، ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلئے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارت انتخابات 5 نومبر کو ہوں گےجس کی تیاریاں ابھی عروج پر ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس امیدوار ہیں، اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں۔

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

چین : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں چین کو شکست دے چکی ہے اور سیمی فائنل میں بھی اسی لے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ چین کو گروپ میچ میں بڑے فرق سے شکست دی گئی تھی اس لیے سیمی فائنل میں زیادہ دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری لانے پر کام کیا جا رہا ہے اور دفاعی کھلاڑیوں کو بھی جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طاہر زمان نے یہ بھی کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیم کا توازن متاثر ہوا ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ٹیم مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے میں صرف بھارت سے شکست کھائی تھی اور باقی تمام میچ جیتے تھے۔ بھارت نے گروپ مرحلے کے تمام میچ جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا  ہے۔ 

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کرکے 249.69 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے کی کمی کرکے 158.47 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی کرکے 141.93 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ 

نئی قیمتیں رات 12 بجے سے لاگو ہو گئیں۔ قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور دو کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے جھگڑہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll