جی این این سوشل

دنیا

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں  کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

کملا ہیرس کامیابی کے بعد روس کے حوالے سے ایسانہیں کریں گی جیسا ڈونلڈ ٹرمپ نے کی، ولادیمیر پیوٹن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں  کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں  کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ان کا ملک کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہے۔

ولادی ووسٹک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ موجودہ صدر جو بائیڈن، ہمارے آدمی تھے ۔ وہ آئندہ صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے لیکن انہوں نے کملا ہیرس کو امیدوار نامزد کیا ہے اور اپنے ساتھیوں نے کملا ہیرس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

روسی صدر نے کہا کہ ہم یہی کر رہے ہیں اور ہم کملا ہیرس کی حمایت جاری رکھیں گے۔کملا ہیرس کے مد مقابل صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں روس پر کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ پابندیاں عائد کیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کملا ہیرس کامیابی کے بعد روس کے حوالے سے ایسانہیں کریں گی جیسا ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ اس موقع پر روسی صدر نے امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدار کملا ہیرس کے ہنسنے کے انداز کی بھی تعریف کی ۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے انعقاد میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔

جرم

ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق

فائرنگ کےبعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق

ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مذہبی سکالر مولانا فدا الرحمان کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مولانا فدا الرحمان رات کے وقت مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مولانا فدا الرحمان ایک معروف سوشل ورکر تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ

جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ

امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم سابق صدر محفوظ رہے۔

غیر ملکی رساں اداروں کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں فلوریڈا میں موجود ہیں۔ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس سے محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے اور باوثوق ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد گالف کورس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم پام بیچ کاؤنٹی میں واقعے کی شیرف کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر 2 بجے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

چوری شدہ پینٹنگ کا معاملہ، ڈراما انتظامیہ کا اظہار لاتعلقی

2016 میں جامعہ جامشورو میں اپنی پینٹنگز بنائیں تھیں اور 2017 میں کراچی میں ایک نمائش میں پیش کی تھیں، صفدر علی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چوری شدہ پینٹنگ کا معاملہ، ڈراما انتظامیہ کا اظہار لاتعلقی

کراچی : حال ہی میں ایک ڈرامے میں سندھ کے مصور صفدر علی کو 7سال بعد دو گمشدہ فن پارے مل گئے ہیں، تاہم ڈراما پروڈکشن ’بگ بینگ انٹرٹینمنٹ‘ نے معاملے پر اظہار لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ شائقین میں انتہائی مقبول ہورہا ہے۔

سندھ کے ایک نوجوان مصور صفدر علی کو اپنے دو گمشدہ فن پارے ایک مقبول ٹی وی ڈرامے میں دیکھ کر دھچکا لگا۔ صفدر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2016 میں جامعہ جامشورو میں اپنی پینٹنگز بنائیں تھیں اور 2017 میں کراچی میں ایک نمائش میں پیش کی تھیں۔ تاہم، نمائش کے بعد انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کی پینٹنگز گم ہو چکی ہیں۔

حالیہ دنوں جب وہ ایک مقبول ٹی وی ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" دیکھ رہے تھے تو انہوں نے حیران کن طور پر اپنی گمشدہ پینٹنگز ڈرامے کے ایک سین میں بیک ڈراپ کے طور پر استعمال ہوتی ہوئی دیکھی اور انہوں نے ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی "بگ بینگ انٹرٹینمنٹ" سے وضاحت طلب کی ہے۔

ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی نے اس معاملے پر اظہار لاتعلقی کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ تاہم مصور کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے واضح ہے کہ ان کی پینٹنگز کو بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll