جی این این سوشل

علاقائی

سوات اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوات اور لوئر دیر سمیت کے پی کے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے  گئے ہیں 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ  زلزلےکا مرکز  ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان

برمنگھم میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بھائی کو ایف اے کے جعلی سرٹیفیکٹ کے الزام پر تحقیقات کا سامنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برمنگھم میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی

برمنگھم میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی ہوگئے، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بھائی کو ایف اے کے جعلی سرٹیفیکٹ کے الزام پر تحقیقات کا سامنا تھا۔

برمنگھم میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو عہدے سے مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا، اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیاگیا تھا۔

اقبال جاوید باجوہ نے 1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی، اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سےباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کا فیصلہ، لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لیےالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

عمران خان پرپنجاب کے مختلف اضلاع میں کل 48 مقدمات درج ہیں، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بانی  چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

پولیس ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور نیب میں درج مقدمات اور انکوائریز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کل 48 مقدمات درج ہیں،سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عمران کان پر پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں 18 جبکہ شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 13اور اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5، سرگودھا اور میانوالی میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایف ائی اے میں ایک اور اینٹی کرپشن پنجاب میں دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر نیب کے تین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ  190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کی دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll