پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
اوپنر بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 71 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بابر 23 رنز بنانے کے بعد عبدالناصر کی وکٹ بن گئے۔
⬆️⬆️⬆️@SharjeelLeo14 sends one to the upper tier!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvKK pic.twitter.com/kcXtv27FLd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021
ابھی کراچی کنگز کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مارٹن گپٹل پانچ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم کنگز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند بعد ہی 45 رنز بنانے والے شرجیل خان بھی چلتے بنے۔
نجیب اللہ زدران نے عارش علی کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے ہی تھے کہ اگلی گیند پر کٹ کھیلنے کی کوشش میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی.
عماد وسیم بھی صرف تین بنا سکے اور عارش خان کی میچ میں چوتھی وکٹ بن گئے۔
کراچی کنگز کی ٹیم 121 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ شاید ٹیم 150 رنز بھی اسکور نہ کر سکے لیکن دانش عزیز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے گلیڈی ایٹرز کے ارمان خاک میں ملا دیے۔
نوجوان بلے باز نے صرف 13 گیندوں پر 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور جیک ولڈرمتھ کے ایک اوور میں 33رنز بنائے۔
BABAR falls! #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvKK pic.twitter.com/Ka7fFukpMg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، چیڈوک والٹن نے 34 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عارش علی خان چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن وہ درکار رن ریٹ کے مطابق تیز رفتاری سے اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
صائم ایوب آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
اسکور 48 تک پہنچا تو جیک ویدرلڈ بھی 25 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ عثمان خان اور اعظم خان بالترتیب بھی صرف 15، 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Zadran finds his range! ⛳#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvKK pic.twitter.com/zOWbPBRVwT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021
91 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد کا ساتھ دینے حسان خان آئے اور دونوں نے 32 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن اس مرحلے پر 24 رنز بنانے والے نوجوان بلے باز رن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو کر چلتے بنے، انہوں نے 15 گیندوں پر 24رنز بنائے۔
اختتامی اوورز میں سرفراز احمد نے جارحانہ بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن بڑھتے ہوئے رن ریٹ کے سبب ان کی یہ کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی اور کراچی کنگز نے میچ میں 14 رنز سے فتح حاصل کر لی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی، سرفراز نے ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس فتح کے ساتھ ہی کراچی کنگز نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
دانش عزیز کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل