جی این این سوشل

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی ،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 70.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.96 ڈالر فی بیرل کمی  ہوئی  ،جس کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 73.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی  ،گزشتہ 5 روز  کے دوران  برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.94 ڈالر کمی ریکارڈ  کی گئی ہے،دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم سطح پر ہیں، 

کمی امریکہ، چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  

دنیا

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

چین نے کہا ہے کہ غزہ اور یوکرین جنگوں کاواحد حل مذاکرات ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے جمعہ کو بیجنگ میں شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مسائل جیسے کہ یوکرین بحران اور اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے فوجی حکام کے عالمی اجتماع کے دوران تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز بنی نوع انسان کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ شیانگ شان فورم کے لیے جمعے کو سینکڑوں مندوبین چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود تھے، فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔ فورم کے دوران روس، پاکستان، سنگاپور، ایران، جرمنی اور دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی نمائندے گول میز مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے۔ فورم میں امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ز لفی بخا ری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس،  زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، احتساب عدالت نے اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ز لفی بخا ری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے زلفی بخار ی کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے کہا کہ ز لفی بخار ی جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے، زلفی بخاری کو 6 جنوری کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں اراضی کو ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، عدالت نے سات روز میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑ مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوفوبیا ہوگیا ہے، سمجھ نہیں آرہی ان کی کیا پالیسی ہے، جیل میں آپ کو سہولتیں ملی ہیں، شاہانہ کھانے پیش کیے جارہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر علی امین گنڈاپور معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کی، میڈیا ٹرولنگ اور مخالفین کے خلاف نازیبا زبان ان کا وطیرہ ہے، جب کہ اختلاف رائے پی ٹی آئی والوں کے نزدیک جرم ہے ، عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی نئی بات نہیں، ان کےصحافیوں پر تشدد کے بے شمار واقعات ہیں۔ کیا وزیراعلیٰ کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کریں جب کہ پی ٹی آئی کا رویہ رہا ہے کہ صحافیوں سے متعلق سوشل میڈیا مہم چلائی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، صحافیوں کے خلاف غلط زبان ہمیشہ تحریک انتشار کا طریقہ رہا ہے، نامناسب زبان پرعلی امین گنڈاپورغیرمشروط معافی مانگیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان کو سچے الزامات پر پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر سے پکڑا، یہ اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جب کہ افسران شہید ہو رہے ہیں اور وہ کس کے لیے لڑرہے ہیں؟۔

عطا تارڑ مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوفوبیا ہوگیا ہے، سمجھ نہیں آرہی ان کی کیا پالیسی ہے، جیل میں آپ کو سہولتیں ملی ہیں، شاہانہ کھانے پیش کیے جارہے ہیں جب کہ تمام سہولتوں کے بعد آپ وزیرداخلہ پر من گھڑت الزامات لگاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll