Advertisement
پاکستان

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 6th 2024, 2:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئروائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے74 رکنی چاق چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں61 مرداور13خواتین شامل ہیں۔

ایئروائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

Advertisement