اس دن کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے، 6 ستمبر کا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، پاک افواج ارض پاک کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔
یوم دفاع و شہدائے پاکستان (6 ستمبر 1965) کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبرکا دن قومی و عسکری تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، مسلح افواج اور قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے، پاک افواج ارض پاک کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں، پاک افواج نے بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے قرآن مجید کی سورۃ البقرہ آیت نمبر154 کا حوالہ دیا اور کہا کہ آیت شہدا کے بلند درجات اور اللہ کے فضل کی عکاسی کرتی ہے۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرۂ امتیاز ہے، دہشت گردی کے عفریت کو جوانمردی سے قابو کیا۔ پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے، ہما را ہر افسر اور سپاہی جذبہ ٔ ستمبر کو دل میں بسائے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کا فرض نبھا رہا ہے۔
جس جرأت اور جوانمردی کے ساتھ پاک افواج اورعوام نے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جس بہادری اور جوانمردی سے ہماری افواج نے قابو کیا ہے وہ کامیابی کسی اور ملک کی فوج کو نہیں مل سکی، آرمی چیف آج اس سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہونے سے محفوظ ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور 5th جنریشن جنگ نئے چیلنجز ہیں، ڈیجیٹل دہشت گردی کے خطرے کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں، قوم اور مسلح افواج کا عزم نا قابلِ تسخیر ہے، پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مستعد ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے، اختلافات بھلاکر یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے۔
آرمی چیف آرمی چیف نے اپنے پیغام میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ؛ وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور خوشحالی کا عزم کے ساتھ اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم متحد رہیں گے۔ اختلافات کو بھلاکر مثالی یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کر یں گے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
- 2 hours ago

غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، KSE-100 انڈیکس 130,686 پر بند
- an hour ago

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
- 3 hours ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 2 hours ago

صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید
- 2 hours ago

محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن
- 3 hours ago

احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
- 2 hours ago

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- an hour ago

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 3 hours ago