جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل منظور کر لی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف وفاقی حکومت سمیت دیگر متاثرین کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کی اور اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا، ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے بھی اضافی نوٹ تحریر کیا ہے، تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ے سپریم کورٹ نے تین رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ تحریر کیا ہے جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کی جسٹس اطہر من اللہ نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا جسٹس حسن اظہر رضوی نے بھی اضافی نوٹ تحریر کیا ہے

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیں، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ 6 جون کو محفوظ کیا تھا جبکہ عدالت نے نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر نیب ترامیم کو دو ایک کی اکثریت سے کالعدم کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے سماعت کی تھی، بینچ میں جسٹس امین الدین خان ،جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں نیب ترامیم منظور کی گئی تھیں، نیب قوانین کے سیکشن 2، 4، 5، 6، 14، 15، 21، 23، 25 اور 26 میں ترامیم کی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ثابت نہیں کر سکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکن بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ نیب ترامیم پی ڈی ایم کے دور حکومت میں منظور کی گئی تھیں، نیب ترامیم کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے 15ستمبر 2023 کو نیب ترامیم کالعدم قرار دیں، سپریم کورٹ نے 10 میں سے 9 نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں، جس کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں نےسپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔

نیب ترامیم میں بہت سے معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکالے گئے اور نیب ترامیم کو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے آغاز سے نافذ قرار دیا گیا۔ ترامیم کے تحت نیب 50کروڑسےکم کےمعاملات کی تحقیقات نہیں کرسکتا، نیب 100 سے زیادہ متاثرین ہونے پر دھوکا دہی مقدمے کی تحقیقات کر سکتا ہے، زیادہ سے زیادہ 14 دن کا ریمانڈ بعد میں 30 دن تک بڑھا گیا۔

نیب وفاقی، صوبائی یا مقامی ٹیکس معاملات پر کارروائی نہیں کر سکتا تھا، ریگولیٹری اداروں کو نیب دائرہ کار سے نکال دیا گیا تھا۔

 

پاکستان

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ  18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم

عدالت نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے اراکین  قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔ 

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے، لہذا ضمانت منظور نہ کی جائے۔ تاہم جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار قومی اسمبلی ارکان میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، ایک قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

چین : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں چین کو شکست دے چکی ہے اور سیمی فائنل میں بھی اسی لے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ چین کو گروپ میچ میں بڑے فرق سے شکست دی گئی تھی اس لیے سیمی فائنل میں زیادہ دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری لانے پر کام کیا جا رہا ہے اور دفاعی کھلاڑیوں کو بھی جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طاہر زمان نے یہ بھی کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیم کا توازن متاثر ہوا ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ٹیم مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے میں صرف بھارت سے شکست کھائی تھی اور باقی تمام میچ جیتے تھے۔ بھارت نے گروپ مرحلے کے تمام میچ جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll