کار ساز ٹریفک حادثہ، لواحقین کے اہل خانہ سے معاملات طے، ملزمہ نتاشہ کی ضمانت منظور
نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی


کارساز حادثہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، اس سے قبل عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانت پر وکیل نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔ سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے، اگست 2005 سے اس کا علاج چل رہا ہے، ملزمہ کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں 6 ماہ تک کارآمد ہے، ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے اللہ کے نام پر معاف کر دیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دیئے، پہلے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی جبکہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہو گئی ہے اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کر دی گئی۔ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ج
حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا، این او سی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا۔ عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی این او سی جمع کرائے جائیں گے۔
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
متاثرہ فیملی کے حلف نامے میں کہا گیاہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمین کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔
یاد رہے کہ 20 اگست کو کارساز روڈ کر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی تھی، والد نے اسے پاپڑ فروخت کر کے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا۔
حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 2 گھنٹے قبل

شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال ،وزیر اعلی پنجاب کی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملے امن معاہدے کی خلاف ورزی ، پاکستان کاعالمی برادری نوٹس لینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس گزر گئے
- 6 گھنٹے قبل

سابق انٹرنیشل امپائر خضر حیات علالت کے باعث انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارروزہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن میں دھاندلی کا الزام: وفاقی آئینی عدالت نےپی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی
- 2 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 20 گھنٹے قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

سرحدی کشیدگی:طور خم بارڈر کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45 ملین ڈالر کا نقصان
- 5 گھنٹے قبل

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سخت سکیورٹی انتظامات
- 6 گھنٹے قبل














