- Home
- News
بھارت کے شہر لکھنؤ میں عمارت منہدم، 8 افراد ہلاک، 28 زخمی
ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے پر متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا
لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعہ ہفتے کی سہ پہر پیش آیا جب یہ تجارتی عمارت، جسے متعدد چھوٹی کمپنیاں استعمال کرتی تھیں، اچانک زمین بوس ہو گئی۔ عمارت کے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں اور بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی۔
ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے پر متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کے منہدم ہونے کی حتمی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مون سون کے موسم میں پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات عام ہیں۔ اس بارش کے موسم میں شہر میں شدید بارشیں ہو رہی تھیں اور ممکنہ طور پر عمارت کی بنیاد کمزور ہو گئی ہوگی۔
عمارت میں کام کرنے والے آکاش سنگھ کے مطابق عمارت کے ایک ستون میں شگاف پڑ گیا تھا اور اسے خوف تھا کہ عمارت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ لیکن اس سے قبل کہ وہ کوئی اقدام کر پاتے، عمارت اچانک گر پڑی۔
امدادی ٹیمیں ملبے کو ہٹانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ملبے تلے کوئی اور افراد پھنسے ہوئے ہیں یا نہیں۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- 2 گھنٹے قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 22 منٹ قبل