جی این این سوشل

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 ستمبر سے تقریبا 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی جب کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

موجودہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر درآمدی پریمیم عام طور پر 8.5 اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا، دوسری جانب ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے، ایکسچینج ریٹ کے حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

حکومت نے مالیاتی بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 8 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، جو پچھلے مالی سال میں 10 کھرب 19 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں تقریباً 150 ارب روپے زیادہ ہے، جبکہ بجٹ کا ہدف 869 ارب روپے تھا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 86 پیسے اور 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

دنیا

سعودی عرب میں مصری شہری نے اہلیہ اور ساس کوقتل کر دیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں مصری شہری نے  اہلیہ اور ساس کوقتل کر دیا

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک مصری شہری کو اہلیہ اور ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مصری شہری نے جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ اور ساس پر جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کیا جو ان کی موت کا باعث بنا۔

۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ

جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کے جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کا سنگجانی جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ ہوچکے ہیں۔

قافلے سکیم تھری،دھمیال، صدر،کمرشل مارکیٹ، اڈیالہ روڈ سمیت مختلف مقامات سے روانہ ہونگے، انصاف لائزر فارم کا قافلہ کہچری چوک سے براستہ پشاور روڈ جلسہ گاہ روانہ ہو گا، قافلے ایکسپریس ہائی وے، آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائی وے اور پشاور روڈ سے روانہ ہوں گے ،قافلوں کی قیادت راجہ بشارت، شہریار، سمابیہ طاہر اور راشد حفیظ کریں گے ۔

جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا اور 120 فٹ چوڑا مرکزی سٹیج تیار کر دیا گیا ،مرکزی سٹیج سے اعلیٰ قیادت سمیت 15 رہنما جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کیلئےسنگجانی جانے والے مارگلہ ایونیو پر کنٹینرز لگا دئیے  گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند، ایک کلومیٹر تک زگ ذیگ فام میں کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے کے لیے صرف ایک یہی راستہ کھلا ہے۔    

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سےمیٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی، میٹرو بس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کی گئی ہے۔    

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

قیادت نے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے، جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے اطراف میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے  جلسہ گاہ کے اطراف  میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔

تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج تحریک انصاف قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll