اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، ،مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، ٹول پلازوں پر پاکستان تحریک انصاف کے جلوسوں کو روکا جا رہا ہے، سندھ سے بھی آنے والے قافلوں کو جگہ جگہ روکا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قابلوں کو جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، سندھ سے آنیوالے قافلوں کو ٹول پلازوں پر روکا گیا، مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، صبح سے خبر چل رہی ہے جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہوا، کیا بارودی مواد پی ٹی آئی والے لے کر آئے؟
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک ہی مطالبہ ہے ہمارا مینڈیٹ واپس کرو، یہ 8 فروری کو شکست کھائے ہوئے ہیں، ان کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا، ان کے ذہنوں میں وحشت پیدا ہوچکی ہے، یہ ہماری کامیابی کی نوید ہے، ہم ڈرامے نہیں کر رہے، جمہوری طریقے سے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، جمہوری اختلافات نفرت میں تبدیل آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ہوئے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپنے چند دنوں کے اقتدار کیلئے قوم کی بنیادوں کو مت ہلاؤ، یہ عمارت گر گئی تو تم بھی نیچے آ جاؤ گے، آپ کا لیڈر تو لندن بھاگ جائے گا لیکن تمہارے کارکن ہمارے ساتھ ہی لپیٹ میں آئیں گے، 8 فروری کے نتائج کو چیف الیکشن کمشنر نے تبدیل کیا، ہمارا مطالبہ ہے چیف الیکشن کمشنر کا احتساب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو غیر پارلیمانی اور آئین کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، ہم چیف جسٹس کی توسیع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اگر توسیع ایک گھنٹے کیلئے بھی کی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، تم سے سپریم کورٹ کنٹرول نہیں ہوگی وہ آزاد ادارہ ہے، آئین اور جمہوریت کو بدنام نہ کریں۔

خانیوال:خسرہ کے مریضوں کی تعداد میںمسلسل اضافہ،ا سپیشل سیکرٹری صحت نے نوٹس لے لیا
- 13 گھنٹے قبل
بھارتی حملے: 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ، ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ
- 11 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے 3 بھارتی طیارے مار گرائے
- 4 گھنٹے قبل

اٹلی کے وزیر داخلہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 اہلکار شہید،5 زخمی
- 13 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
- 13 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ :روس پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہےصدر مملکت
- 10 گھنٹے قبل
بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ، 3 شہری شہید، 12 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے باؤلر انتقا ل کر گیا
- 9 گھنٹے قبل