- Home
- News
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑاگیا
اس نیٹ ورک کے بین الاقوامی ڈنکی گروہوں سے بھی روابط تھے اور اس میں بھارتی اور افغانی باشندے بھی ملوث تھے، ایف آئی اے
لاہور : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ یہ نیٹ ورک سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا اور جعلی دستاویزات بنا کر غیر قانونی طور پر لوگوں کو دوسرے ممالک میں منتقل کرتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق اس نیٹ ورک نے کروڑوں روپے کی رقم لوٹ لی تھی اور اس کے پاس مختلف ممالک کی جعلی دستاویزات بنانے کا ایک مکمل پرنٹنگ پریس بھی تھا۔ تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نیٹ ورک کے بین الاقوامی ڈنکی گروہوں سے بھی روابط تھے اور اس میں بھارتی اور افغانی باشندے بھی ملوث تھے۔
دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک بھارتی سازش بھی بےنقاب ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کے خلاف مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیابی پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی سمگلنگ کے خلاف پاکستان کی جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکومت آہنی ہاتھوں سے کام لے گی،انسانی سمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔
قومی معیشت کی بہتری کا منصوبہ کل شروع کیا جائے گا، وزیر منصوبہ بندی
- 43 minutes ago
پنجاب حکومت کا جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- 37 minutes ago
صدر مملکت و وزیر اعظم کا جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- 33 minutes ago
وزیر اعظم سے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کی ملاقات
- an hour ago
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 22 minutes ago
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 3 minutes ago