جی این این سوشل

جرم

پشاور: حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار، پولیس الرٹ

پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا،  ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور: حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار، پولیس الرٹ
پشاور: حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار، پولیس الرٹ

پشاور : پشاور کے علاقے جمیل چوک میں ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو وہ خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جب ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو وہ اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔

جرم

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

بلوچستان کے علاوے پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شکیل احمد شہید ہوگئے۔

پنجگور سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور گاڑی کو چتکان بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثہ: 48 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

آئل ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثہ: 48 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

مئیڈوگری: نائیجیریا کے ایک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں مئیڈوگری میں ایک آئل ٹینکر کی ایک اور گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد جاں بحق ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق آئل ٹینکر جب سڑک سے گزر رہا تھا تو اس کی ٹکر مسافروں اور مویشیوں سے بھری ایک اور گاڑی سے ہوگئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں۔ 2020 میں ہی اس طرح کے حادثات میں 500 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔ 

اس حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ آئل ٹینکر ڈرائیور کی لاپرواہی یا سڑک پر موجود کسی رکاوٹ کا ٹکرانا ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :ایک افسوسناک واقعے میں شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے بعد طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ اچانک 42 سالہ مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر اجازت دیتے ہوئے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جب طبی عملہ مسافر کا معائنہ کرنے پہنچا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو ائیر لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر صبح سوا 6 بجے کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll