جی این این سوشل

پاکستان

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :ایک افسوسناک واقعے میں شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے بعد طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ اچانک 42 سالہ مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر اجازت دیتے ہوئے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جب طبی عملہ مسافر کا معائنہ کرنے پہنچا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو ائیر لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر صبح سوا 6 بجے کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

جرم

پشاور: حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار، پولیس الرٹ

پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا،  ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور: حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار، پولیس الرٹ

پشاور : پشاور کے علاقے جمیل چوک میں ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو وہ خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جب ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو وہ اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت زمین کے مدار میں گردش کرنے والے دو تہائی مصنوعی سیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

مصنوعی سیاروں سے متعلق معلومات رکھنے والے گروپ سیلس ٹریک نے تبایا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کر رہی ہے۔ ان کی تعداد 6370 ہے۔

اسپیس ایکس نے 2019 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اس کے بعد سے وہ یومیہ 3 کے اوسط سے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے۔ایلون مسک کے زیرِتصرف مصنوعی سیاروں کی تعداد برطانوی حریف ادارے وین ویب کے مصنوعی سیاروں کی تعداد سے 10 گنا ہے۔

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

سپیس ایکس 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرنا چاہتا ہے۔ اقتصادی اور انٹرنیٹ سے متعلق پابندیوں کے باعث ایران، شمالی کوریا، چین، افغانستان، روس اور شام کو سپیس ایکس کی فہرست سے فی الحال باہر رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہو گا،8نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہو گا،8نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا۔

 ضلع وزیرآباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لیے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

صدرمملکت آصف علی زرداری کے دونوں ایوانوں پر مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے پر موجود ہے، نقطہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی بات ہو سکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll