تجارت
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، محمد اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے،زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے۔
سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار کر چکی ہے اسے ہر صورت روکنا ہو گا۔پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، لائیو اسٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانا پڑیں گی، ایکسپورٹس بڑھانے کی پالیسی دی ہے اس پر کام بھی کررہے ہیں۔ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نقصان میں چلنے والوں اداروں سے اربوں روپے بچائے جا سکتے ہیں، اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔
جرم
کراچی : دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا ، بی ڈی رپورٹ
بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں
کراچی: بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔
بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔
بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 17 فراد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستان
اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا، دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔
سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا، دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔
علاقائی
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان
وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی اضلاع میں پیر منگل اور بدھ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 روز کی تعطیل ہو گی۔
کابینہ ڈویژن نے 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ،کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کے لیے جڑواں شہروں میں 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے ۔
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع
-
جرم 2 دن پہلے
سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار
-
علاقائی ایک دن پہلے
شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا