جی این این سوشل

پاکستان

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی جبکہ پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں  پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے ، اراکین پارلیمنٹ تواکٹھے بیٹھ سکتے ہیں ، پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا، ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے ؟ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دوتہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے۔

سردار ایازصادق نے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گورنمنٹ میں جو آرڈر جاری ہوئے میں اس پر اتفاق نہیں کرتا، جو حادثہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، آپ میرے گھر آئیں تو گھر کیمپ آفس ہوتا ہے ، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن رکن کی عزت کابھی خیال رکھیں، اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کررولزطےکرلیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ گرفتاراراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کردیے تھے، پروڈکشن آردڑز کے بعد سکیورٹی کے کچھ ارکان کو معطل بھی کیا۔

پاکستان

پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی  اہلکار معطل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر ساجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحاق اشرف کی 4 ماہ تک ملازمت معطل کی گئی ہے،  اسی طرح دوسرے سکیورٹی اہلکاروں جن میں اسسٹنٹ وقاص احمد اور دیگر 3 جونیئر اسسٹنٹ عبید اللہ، وحیدر صفدر اور محمد ہارون کو بھی ملازمت سے 4 ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا۔

9 اور 10 ستمبر کی رات گئے اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، ایم این اے نسیم الرحمٰن اور شاہ احمد خٹک کو گرفتار کرلیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی

ابھی تک انیل اروڑا کی خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا کا انتقال ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانک لگا کر خودکشی کر لی۔ 

انیل اروڑا کے انتقال کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملائکہ اروڑا کے ساتھ ساتھ ان کی بہن امریتا اروڑا اور والدہ جوائس پولیکارپ بھی اس المناک واقعے سے شدید صدمے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سب سے پہلے شخص ہیں جو انیل اروڑا کی موت پر ملائکہ اروڑا کے گھر پہنچے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کا طلاق ہو چکا ہے لیکن دونوں اچھے دوست ہیں۔

ابھی تک انیل اروڑا کی خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے کوئی اعلان کرنے کی توقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 32 کیسز رپورٹ

صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 518 تک پہنچ گئی، محکمہ صحت پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 32 کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 518 تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 23 اور لاہور سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور نارووال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختون خوا کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مراسلے میں ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll