پاکستان

میجر عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یوم شہادت کے موقع پر پاک فوج کا خراج عقیدت

میجر عزیز بھٹی 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے دفاع میں شہید ہوئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 12th 2024, 8:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
میجر عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یوم شہادت کے موقع پر پاک فوج کا خراج عقیدت

لاہور : 1965 کی جنگ کے ہیرو اور نشان حیدر سے نوازا گیا شہید میجر عزیز بھٹی کا 59 واں یوم شہادت آج پورے ملک میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عزیز بھٹی کی قربانی اور وطن کے لیے لازوال محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر دشمن کو شکست دی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

یوم شہادت کے موقع پر آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی کی بہادری اور شجاعت کی داستانیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

واضح رہے کہ میجر عزیز بھٹی 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے دفاع میں شہید ہوئے تھے۔ جب بھارت نے لاہور پر حملہ کیا تو بی آر بی نہر کے قریب میجر عزیز بھٹی کی دشمنوں سے مڈھ بھیڑ ہوئی۔ انہوں نے اپنی پوری قوت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور لاہور کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی جان کی قربانی دے کر انہوں نے پاک فوج کی بہادری کا لوہا منوایا اور ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گئے۔