- Home
- News
فلسطینیوں کی محفوظ پناہ گزین پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ
عالمی برادری کا غزہ کے معاملے پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، پاکستان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتا ہے، ترجمان
دفترترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےکہا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کی محفوظ پناہ گزین کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کا غزہ کے معاملے پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، پاکستان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی قابض افواج نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے،اسرائیلی فورسز غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے، پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان اسرائیلی فوج کے شام پر کئے گئے حملوں کی بھی بھر پور مذمت کرتا ہے، پاکستان اسرائیل کے ان حملوں کو شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتا ہے،ہم شامی عوام سے ان حملوں پر ہمدردی کرتے ہیں، ان حملوں میں متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایس سی او اور وزارتی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کیلئے وزارتی کونسل ایجنڈے پر کام کررہی ہے، ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس میں وزراتی سطح کے حکام بشمول نائب وزرا شرکت کر رہے ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے اور عالمی برادری کشمیر تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کردارادا کرے۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 23 منٹ قبل