تجارت
ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو مسترد کر دیا
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے کر مسترد کردیا ہے
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے کر مسترد کردیا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بنیادی افراط زر گورنمنٹ کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں 9.6 فیصد تک گرگیا ہے۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر کہتے ہیں کہ شرح سود 12 فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے، تیل کی بین الاقوامی قیمتیں بھی 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ انٹرسٹ ریٹ اور بجلی کے نرخ کم کیے بغیر ایکسپورٹس میں اضافہ ممکن نہیں۔
تجارت
ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ارشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس انڈر فائل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نان فائلر بڑا مسئلہ ہے لیکن انڈر فائلر اس سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے اور 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کمپنیاں بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، 20، 20 سال سے ایف بی آر افسران کو فیلڈ ورک کے قابل ہی نہیں بنایا گیا۔
صحت
اسرائیل غزہ میں جان بوجھ کر طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے ، اقوام متحدہ
غزہ پر اسرائیل کی سالہا سال سے جاری جارحیت میں بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستاون ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ۔
اقوام متحدہ کے انکوائری کے بیان میں اسرائیلی فورسز پر جان بوجھ کر طبی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور مریضوں کے محصور غزہ کی پٹی سے نکلنے کے اجازت نامے پر پابندی لگانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے ایک انکوائری رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے محصور غزہ میں طبی عملے اور تنصیبات پر بے دریغ اور جان بوجھ کر حملے کیے ہیں۔
نوی پلے نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو ان حملوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے، جو صحت کے نظام کی تباہی سے بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر دوچار ہیں۔
ادھر غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی سالہا سال سے جاری جارحیت میں بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستاون ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
جرم
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے2 ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پرساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔
واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی