جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 30افراد انتقال کر گئے جبکہ 907نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  میں کورونا  وائرس سے اموات  کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرگئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرگئی

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید30فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار007ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ49ہزار175ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح2.60فیصدرہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ45ہزار 065ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 642افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 32ہزار 254ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 341افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 37ہزار075ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4269افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 26ہزار633کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 301مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد82 ہزار368جبکہ اموات کی تعداد775تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 813افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ108افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار967ہوچکی ہے جبکہ 571افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 829فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ93 ہزار148مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی  کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں  میں34ہزار754ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں اب تک ایک کروڑ41لاکھ48ہزار424ٹیسٹ ہوچکےہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔

دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔

انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll