جی این این سوشل

پاکستان

امریکہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے ۔ اور امریکا کو افغانستان سے انخلا سے پہلے تصفیہ کرنا ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا،عمران خان
امریکہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا،عمران خان

تفصیلات کے امریکی ٹی وی چینل ایگزیاس ایچ بی او سے خصوصی انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں کارروائی کرنے کیلئے سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گے۔ امریکہ کو افغانستان سے انخلا کرنے سے پہلے سیاسی سیٹلمنٹ ضرور کرنی چاہیے تھی۔

وزیراعظم عمران خان نےدوٹوک جواب دیا کہ افغانستان میں کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے نہیں دینگے۔ یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو افغانستان میں کارروائی کیلئے اڈے دیں۔ امریکا کو افغانستان سے  انخلا سے پہلے تصفیہ کرنا ہوگا۔ سرحد پارانسداددہشتگردی مشن کیلئےپاکستان سی آئی اے کو اپنے اڈے نہیں دےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی  اجازت نہیں دینگے ۔ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔ نائن الیون کےبعد یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کہا کہ "جوہری ہتھیاروں کیخلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں "۔اور پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملکی دفاع کیلئے بنایا گیا تھا۔

چین کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ چین نے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے کیلئے مدد فراہم کی ہے ۔ چین نے ہمیں معاشی طور پر مستحکم ہونے  کیلئے بھی ریسکیو کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پرظلم ہورہاہے،دنیااس کی بات کیوں نہیں کرتی؟ پاکستان میں اس وقت30لاکھ افغان پناہ گزین ہیں۔ اب کسی بھی قسم کی محاذآرائی کاحصہ نہیں بنناچاہتے ہیں ۔ ہم امن چاہتےہیں،محاذآرائی نہیں چاہتے۔ پاکستان نےدیگرممالک کی نسبت سب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکاافغان جنگ میں70ہزارسےزائدپاکستانی شہیدہوئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےہاتھوں لاکھوں کشمیری شہیدہوچکے ہیں ۔ مغربی دنیامیں کشمیریوں کوکیوں نظراندازکیاجارہاہے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوجیوں نےکشمیرکوکھلی جیل بنایاہواہے، مغرب میں مسئلہ کشمیرکیوں نہیں اٹھایاجاتا،میرےخیال سےیہ منافقت ہے۔

 

علاقائی

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی  نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب قرار پا ئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کر سکے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔ کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔

دوسری جانب کراچی جماعت اسلامی نے کورنگی کی یوسی 7 ماڈل ٹاؤن کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کا الزام کرتے ہوئے ڈی آر او کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جماعت اسلامی کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ادھر حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔

مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 7 پر پولنگ کے دوران جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور حیدرآباد کی یوسی 51 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی جھگڑا ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll