جی این این سوشل

دنیا

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین نے کہا ہے کہ غزہ اور یوکرین جنگوں کاواحد حل مذاکرات ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے جمعہ کو بیجنگ میں شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مسائل جیسے کہ یوکرین بحران اور اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے فوجی حکام کے عالمی اجتماع کے دوران تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز بنی نوع انسان کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ شیانگ شان فورم کے لیے جمعے کو سینکڑوں مندوبین چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود تھے، فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔ فورم کے دوران روس، پاکستان، سنگاپور، ایران، جرمنی اور دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی نمائندے گول میز مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے۔ فورم میں امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی

انہوں نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی  مستعفی

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا، آصف درانی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی آسامی خالی ہوگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، صحافیوں نے مائیک اٹھا لیے

گزشتہ روز بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے بھی علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، صحافیوں نے مائیک اٹھا لیے

پاکستان تحریک انصاف کی نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کیخلاف احتجاج کیا۔صحافیوں نے  پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے سے احتجاجاً مائیک اٹھا لیے۔

 پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق گفتگو غیر ضروری تھی، اس کا ہماری سیاست سے تعلق نہیں ہے۔صحافیوں کے احتجاج کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما نیوز کانفرنس کیے بغیر ہی اٹھ گئے۔

گزشتہ روز بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے بھی علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں  گفتگو کی تائید نہیں کرتا، علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بیان دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عوام ان صحافیوں کو پہچانیں جو قلم بیچ رہے ہیں، جس کے بعد کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو معافی مانگنا پڑگئی تھی۔

جلسے کے اگلے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر کےخلاف پارلیمنٹ کی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آؤٹ بھی کیا تھا، جس کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز صحافیوں کو منانے پہنچے تھے۔

صحافیوں کی جانب سے واک آؤٹ کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر  کی جانب سے غیر مشروط معافی بھی مانگی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید

کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کا کام ہے، علی امین نے کون سی غلط بات کی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید

سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں، کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کا کام ہے ، علی امین نے کون سی غلط بات کی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں، ان کو جا کر علی امین کے پاؤں پکڑنے چاہیے اور کہنا چاہیے خدا کا واسطہ ہے افغانستان سے جا کر بات کرو۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مینڈیٹ کو چھوڑدیں، وہ دہشت گردی ختم کرنے کی بات کر رہا ہے یہ احمقانہ بیان دے رہے ہیں، علی امین بالکل ٹھیک بات کر رہا ہے ، وفاق کراس بارڈر دہشت گردی کی بات کر رہی ہے لیکن کچھ کر بھی نہیں رہی، اگر دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ہماری اکانومی چوک کر جائے گی، کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کا کام ہے، علی امین نے کون سی غلط بات کی ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہیں، پولیس والے خود کو بچا رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں پولیس کا معاملہ بغاوت تک پہنچ چکا ہے۔ میں ڈنڈا لے کر ملک سمیت سب کچھ ٹھیک کرنے کی فکر کرنے والے کو کہتا ہوں کہ آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ایکسٹینشن کا ساتھ نہ دینے کا مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل ستائش ہے،

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll