جی این این سوشل

دنیا

امریکی انتخابات، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی

کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں، یہ دونوں کام ہی گناہ ہیں، صحافیوں سے گفتگو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی انتخابات، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی
امریکی انتخابات، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی

نیویارک : پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں پوپ فرانسس کاکہنا تھا کہ کیتھولک امریکی، صدارتی انتخابات میں ووٹ دیتے وقت ’کم برے‘ امیدوار کا انتخاب کریں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔

پوپ فرانسس نے ٹرمپ کی سیاسی حریف کملاہیرس پر شدید تنقید اور کہا کہ کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں، سائنس کہتی ہے حاملہ ہونے کے پہلے مہینے میں انسانی اعضا بن جاتے ہیں، اسقاط حمل سنگین گناہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں، مہاجروں کو بے دخل کرنا، کام نہ کرنے دینا بھی گناہ ہے، ٹرمپ اور کملا دونوں زندگی کے خلاف اقدامات کے حامی ہیں اورامریکی ووٹ ضرور دیں اور کم برائی کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ امریکا میں کیتھولک عیسائیوں کی تعداد 5 کروڑ 20 لاکھ ہے اور انہیں اکثر اہم سوئنگ ووٹر کے طور پر دیکھا جاتا ہے، پینسلوینیا اور وسکونسن جیسی اہم ریاستوں میں 20 فیصد سے زائد بالغ افراد کیتھولک ہیں۔

جرم

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

یہ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں کی گئیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات کو پیش نظر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مختلف شہروں میں 71 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنزکئے ، اس دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں کی گئیں۔ ان آپریشنز میں میانوالی سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد اور فیصل آباد سے داعش کا ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم، عثمان، عمران صدیقی، شانی، شوکت، احمد خان، شیراز محمود، سعید الرحمن اور مستجاب کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا ارادہ مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلاؤ کا تھا۔

سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ : کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈہ جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کرنےکی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کیاجائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ : کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈہ جاری

سینیٹ کےکل  ہوانے والے اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کےکل  ہوانے والے اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کیا گیا ہے،سینیٹ کااجلاس کل شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

سینیٹ کےکل ہوانے والے اجلاس میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ کےایجنڈامیں شامل نہیں  ہے،قائدایوان اسحاق ڈاراجلاس کیلئےوقفہ سوالات ختم کرنےکی تحریک پیش کریں گے ،ضمیرحسین گھمروخیرپورکوگیس کی عدم فراہمی کےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کریں گے ۔

سینیٹ اجلاس میں سیف اللہ ابڑوحیدرآباد الیکٹرک سپلائی کےمتعلق توجہ مبذول کرانےکا نوٹس پیش کریں گے ،صدرمملکت کےپارلیمنٹ سےخطاب پرمزید بحث بھی اجلاس کےایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کرنےکی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کیاجائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف آئی اے کی جانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ایف آئی اے ڈائریکٹر نے 3 افسران پر مشتمل جے آئی ٹی  تشکیل دی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی جانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

پاسکو کیس اور سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کی گرفتار ی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے  کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش کرے گی، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، مقدمہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا۔

 حالات کے پیش نظر ایف آئی اے ڈائریکٹر نے 3 افسران پر مشتمل جے آئی ٹی  تشکیل دی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے جبکہ گل شہناز اکرم اور امتیاز نیازی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll