جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور : پنجاب حکومت نے عدالتی فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ 

اس نوٹیفکیشن کے مطابق اب سول کورٹ سے کسی بھی آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کے لیے صرف 100 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اسی طرح، ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے 500 روپے کی فیس مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست یا سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست پر بھی اب صرف 500 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

اسی طرح، کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو اور سول کورٹ میں 10 ہزار روپے سے کم ویلیو کے کیسز میں درخواست پر صرف 10 روپے کی فیس اور کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر بھی صرف 10 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

علاقائی

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ژوب : ڈیرہ  اسماعیل  خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ 

لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی

کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں، یہ دونوں کام ہی گناہ ہیں، صحافیوں سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات، پوپ فرانسس نے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی

نیویارک : پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں امیدواروں کی مخالفت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں پوپ فرانسس کاکہنا تھا کہ کیتھولک امریکی، صدارتی انتخابات میں ووٹ دیتے وقت ’کم برے‘ امیدوار کا انتخاب کریں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔

پوپ فرانسس نے ٹرمپ کی سیاسی حریف کملاہیرس پر شدید تنقید اور کہا کہ کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں، سائنس کہتی ہے حاملہ ہونے کے پہلے مہینے میں انسانی اعضا بن جاتے ہیں، اسقاط حمل سنگین گناہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں، مہاجروں کو بے دخل کرنا، کام نہ کرنے دینا بھی گناہ ہے، ٹرمپ اور کملا دونوں زندگی کے خلاف اقدامات کے حامی ہیں اورامریکی ووٹ ضرور دیں اور کم برائی کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ امریکا میں کیتھولک عیسائیوں کی تعداد 5 کروڑ 20 لاکھ ہے اور انہیں اکثر اہم سوئنگ ووٹر کے طور پر دیکھا جاتا ہے، پینسلوینیا اور وسکونسن جیسی اہم ریاستوں میں 20 فیصد سے زائد بالغ افراد کیتھولک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 37 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، مکھیوں کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کریں اور ڈینگی کے مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مکمل آستین کے کپڑے پہنیں۔

صحت کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll