جی این این سوشل

پاکستان

آئینی ترامیم: سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مجوزہ پیکیج آج پیش کئے جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے گیارہ بجے اور سینیٹ کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کیا گیا ، ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئینی ترامیم: سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مجوزہ پیکیج آج پیش کئے جانے کا امکان
آئینی ترامیم: سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مجوزہ پیکیج آج پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد : سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج طلب کر لیے گئے ہیں۔ دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکیج آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے گیارہ بجے اور سینیٹ کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے کابینہ کا اجلاس بھی آج ہی طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ جج تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

ممکنہ قانون سازی کے مسودے میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی۔

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا

پاکستان کے ایوان بالا کا اجلاس بھی آج سہ پہر 4 بجے ہوگا ،سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹس میں شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا

قومی اسمبلی کا اہم آج ہوگا، اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے میں آئینی ترامیم بل شامل نہیں ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس اب شام 4 بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے وقت میں تبدیلی سپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی۔

کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد سپیکر سے کہا کہ اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں، نمبر پورے ہونے پر آئینی ترامیم کا بل سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے ایوان بالا کا اجلاس بھی آج سہ پہر 4 بجے ہوگا تاہم آئینی ترمیم سے متعلق کوئی آئٹم ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹس میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق ایک تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر آصف علی زرداری کے تشکر سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا  چین کا سرکاری دورہ

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ اور چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے بھی ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کےمطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملٹری کمیشن اور 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام  کیلئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت  کیلئے  اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔ یہ دوغلی پالیسی ہے، ان کی کوئی ساکھ نہیں، اپوزیشن لیڈرجب ہمارے ساتھ تھے تو تب بھی ایسی تقاریرکرتے تھے۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر جب تقریر کررہے تھے تو خوشگوار حیرت ہوئی جب کہ اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے ساتھ بھی اسی طرح جذباتی تقریر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ آرٹ سکھادیں کہ ہر پارٹی کے ساتھ مل کر ایسی جذباتی تقریر کروں، بلاول بھٹو نے تجویز پیش کی تھی جس کے نتیجے میں کمیٹی بنائی گئی۔ میں بھی اس کمیٹی کا حصہ بنا اچھی تقاریر ہوئیں، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ماحول دیکھا تو احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا سے آپ نے معافی مانگ لی کیونکہ میڈیا کی آپ کو ضرورت ہے ، پتا نہیں جنرل فیض بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کون سے گانے گارہے ہیں جب کہ یہ ہربات پریوٹرن لیتے ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll