جی این این سوشل

جرم

پاکپتن: زمین کے تنازع پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکپتن: زمین کے تنازع پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، ماں زخمی
پاکپتن: زمین کے تنازع پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

پاکپتن : پاکپتن کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک 25 سالہ نوجوان علی بہادر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ماں مینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر دیرینہ کشمکش چل رہی تھی۔ اس تنازع نے آج پرتشدد شکل اختیار کر لی جب دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں علی بہادر جاں جاں بحق ہو گئے اور ان کی ماں مینہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کے ورثا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شام سے ہسپتال آئے ہوئے ہیں، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مقتول کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دنیا

نائجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی 64 افراد لاپتہ، 6 کو بچایا لیا گیا

کشتی میں زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے اس کا وزن بڑھ گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، کشتی ڈرائیور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی 64 افراد لاپتہ، 6 کو بچایا لیا گیا

نائجیریا: نائجیریاکے صوبے زامفارا میں مسافر کشتی حادثے میں 64 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد 6 افراد کو بچا لیا ہے۔ 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔ کشتی میں سوار کسان اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور کشتی پلٹ گئی۔

ایک مقامی کشتی ڈرائیور کے مطابق کشتی میں زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے اس کا وزن بڑھ گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس نے بتایا کہ مسافروں کو بار بار خبردار کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔

حادثہ دریا کے عین وسط میں پیش آیا، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی دشواری کا سامنا ہوا۔ دوسری کشتی کے ڈرائیور نے بھی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئی اور دونوں کشتیاں ڈوب گئیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ ’’چمران 1‘‘ کامیابی سے لانچ کر دیا

ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی یہ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ ’’چمران 1 ‘‘کامیابی سے لانچ کر دیا

تہران :ایران نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح پر تیار کردہ ریسرچ سیٹلائٹ چمران 1 کو کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔ ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی یہ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔

سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا بنیادی مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ سے زمین پر سگنلز موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں اور فی الحال یہ زمین سے 550 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

یہ ایران کا رواں سال میں خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ تاہم، امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک ایران کی ان سیٹلائٹ لانچنگ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ایران کا سیٹلائٹ پروگرام دراصل بالیسٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کا ایک پوشیدہ طریقہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے چمران 1 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر منطقی پابندیوں کا جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایک منطقی، طاقتور اور تعمیری ملک ہے اور پابندیاں لگانے والے ممالک کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں

رواں سال دہشتگردی کے 19 مقدمات میں گرفتار 99 دہشت گردوں میں سے 28 کو سزائیں ہو چکی ہیں،سی ٹی ڈی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں

پشاور : انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے دو سہولت کاروں عفان متین اور عثمان کو بالترتیب 14 اور 13 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دونوں ملزمان کو گزشتہ سال مارچ میں مردان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اقبال نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث پائے جانے پر سزا سنائی۔ 

سی ٹی ڈی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے 19 مقدمات میں گرفتار 99 دہشت گردوں میں سے 28 کو سزائیں ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ رواں سال دہشت گردی کے 64 درج مقدمات میں 83 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہو چکی ہیں۔ بنوں میں گرفتار 24 دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے عدالتوں سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان عبدالجبار اور زیارت گل داعش کے لیے سہولت کاری کر رہے تھے اور ان کی سہولت کاری کے باعث سکیورٹی فورسز اور اداروں پر حملے ہوئے۔ ملزمان سے ریاست مخالف پمفلٹس اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll