جی این این سوشل

پاکستان

ہم نے عوام تک شہید بی بی کا پیغام پہنچانا ہے،بلاول بھٹو

کراچی : سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹوکے 68 میں یومِ پیدائش کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم نے عوام تک شہید بی بی کا پیغام پہنچانا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم نے عوام تک شہید بی بی کا پیغام پہنچانا ہے،بلاول بھٹو
ہم نے عوام تک شہید بی بی کا پیغام پہنچانا ہے،بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کچھ دیر پہلے سندھ اسمبلی آڈیٹوریم پہنچے ، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اسپیکر اورآغا سراج درانی بھی تقریب میں شریک تھے ۔

تقریب سے خطاب میں پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ " بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے کارکنوں نے پارٹی کا پرچم تھام کر ان کی نظریےکو زندہ رکھا ہے ۔ سندھ میں آپ سب کم وسائل کے باوجودشہید بینظیرکےمنشور کو آگے لیکرچل رہے ہیں۔ ہم نے عوام تک شہید بی بی کا پیغام پہنچانا ہے"۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا مزید کہناتھاکہ بینظیربھٹو کیخلاف جو ساری غیر جمہوری قوتیں تھیں وہ آج بھی پارٹی کیخلاف سازشیں کررہی ہیں۔ بے نظیر ہمارے دلوں اور یادوں میں آج بھی زندہ ہے۔ بے نظیر بھٹو کے منشور پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے مزید کہا کہ جو نیا پاکستان بن رہا ہے اس میں عوام سے توڑی ، کپڑا ، مکان چھینا جا رہا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ ہمیں جمہوری پاکستان میں محنت کرنے والےکو پھل دینا ہے۔

دنیا

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان  پر  حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد شہید اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔

دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔

انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll