عام طور پر ہم نے پیلے یا سبز رنگ کے آم تو دیکھے ہیں ، تاہم پھلوں کی ایک مہنگی قسم بھی ہے جس کا رنگ جامنی یا ارغوانی ہے اور اسے "میازاکی آم "کہا جاتا ہے۔

آم پھلوں کا بادشاہ ، جسے دنیا کے تقریبا سبھی ممالک میں بچے اوربڑے بے حد شوق سےکھاتے ہیں ، یہ تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سےایک منفرد پھل ہے ۔
جامنی رنگ کا آم جو " میازکی" کے نام سے معروف ہے ، جاپان کے شہر میازاکی میں کاشت کیے جانے والے مشہور پھلوں میں سے ایک ہے۔ یہ آم دنیا کے مہنگے ترین آموں میں سے ایک ہیں اور گزشتہ سال عالمی منڈی میں 4لاکھ روپے فی کلوگرام پر فروخت ہوئے تھے۔ یہ نایاب پھل جاپان میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پھل ہے ، اس آم کے ایک ڈبے کی قیمت 15000 سے لیکر 40000 روپے تک ہے۔
جاپان میں ان آموں کو اسے ’تائیو نوٹو تماگو‘ یعنی "سورج کی روشنی کے انڈے" سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اس کی ہئیت یا صورت ڈائناسور کے انڈوں کی مانند ہوتی ہے ۔ یہ پیلے یا سبز رنگ کے نہیں ہوتا بلکہ پکنے کےبعد یہ جامنی سے سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ان آموں کا وزن 350 گرام سے زائد ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔ دیگر آموں کی طرح یہ قسم بھی اپریل سے اگست تک دستیاب ہوتی ہے۔یہ آم تھائی لینڈ ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر
- 16 گھنٹے قبل

گوگل جیمینائی کی پرسنل ڈیٹا تک رسائی ، اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات بھی پڑھ سکے گا
- 18 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
- 15 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم پر صدر زرداری کو بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظور ی دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران
- 17 گھنٹے قبل

کابینہ کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابہ
- 3 منٹ قبل

ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
- 38 منٹ قبل















.jpg&w=3840&q=75)