پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 16 2024، 8:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹو زرداری کی  ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے, گزشتہ 48 گھنٹے میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کا وفد کے ہمراہ استقبال کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد میں خورشید شاہ ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب  اور  جمیل سومرو بھی شامل تھے، جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میرعثمان بادینی اور مولانامصباح الدین بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔