جی این این سوشل

پاکستان

آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کو ہونے والےاجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے، پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہو جائیں گی، قرض منظوری کی صورت میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط کا اجرا ہوگا ، پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے مکمل پر امید ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان12جولائی تو سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض معاہدہ 37ماہ کے لیے ہوگا۔    

تفریح

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے، پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔

الطاف حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969ء ’’پنچھی تے پردیسی‘‘ سے کیا۔مگریہ فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی بارہ سال بعد 1981ء میں انہوں نے ’’اتھرا پتر‘‘ بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی، اسی سال ان کی اور فلم ’’سالا صاحب ‘‘ باکس آفس پر سپرہٹ فلم ثابت ہوئی ۔

1983ء میں الطاف حسین کے لیے مبارک ترین ثابت ہوا ان کی تین فلمیں ’’ صاحب جی‘‘ ،’’قدرت‘‘ ، ’’لاوارث‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم ’’رستم تے خان‘‘ جس میں سلطان راہی اور یوسف خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے کامیاب رہی ۔

1984ء میں لگ بھگ ان کی دس فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے تین فلمیں ’’چوڑیاں‘‘ ، ’’ نکاح‘‘ ، اور ’’مہندی‘‘ کامیاب ہوئیں۔ 1985ء میں ان کی فلم’’دھی رانی‘‘ بھی ایک عمدہ اور کامیاب فلم ثابت ہوئی ۔1988ء میں ان کی فلم ’’نوری‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

الطاف حسین کی عمر 79 سال تھی، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم ’تیرے پیار نوں سلام‘ کا آغاز کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔

پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور :طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالا شوٹر گرفتار

اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور :طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالا شوٹر گرفتار

لاہور : لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس قتل کا مبینہ طور پر شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کا قتل گینگ وار کا نتیجہ تھا۔پولیس نے شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد قتل کے پس پشت عناصر کا تعین کیا جائے گا۔

پولیس نے اظہر کے علاوہ اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll