شوگر اسکینڈل : شہباز شریف ، حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت10جولائی تک منظور
لاہور :لاہور کی سیشن عدالت نے شوگر اسکینڈل میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے سیشن کورٹ میں شوگر سکینڈل میں ممکنہ گرفتار ی سے بچنے کے لئے عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کی تھی ۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اپنے وکلا ءکے ہمراہ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے مالیاتی سکینڈل میں طلب کررکھا ہے ،تحقیقاتی ادارے کو مکمل ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں،ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔
لیگی صدر شہباز شریف کی جانب سے شوگر سکینڈل میں طلبی کے نوٹس کے بعد ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ کیاگیا تھااور وکلا کی مشاورت کے بعدگرفتاری سے بچنے کیلئے پیشی سے قبل عبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا گیا ۔
سیشن عدالت نے ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 10جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے لیگی رہنماؤں کو 10، 10 لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کی بھی ہدایت کردی ۔
خیا ل رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 22 جون جبکہ حمزہ شہباز کو 24جون کو طلب کیا تھا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کو سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار ی کا عندیہ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور گزشتہ سال سے اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔ایف آئی اے لاہور نے گزشتہ نومبر میں شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ اور سلیمان شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔

اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،انسٹا گرام نے’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا
- 6 گھنٹے قبل

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

امریکی ائیر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا
- 6 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹ نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کی تقسیم کی تجویز، قومی اسمبلی میں مغربی پنجاب کے قیام کا بل پیش
- 6 گھنٹے قبل

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

شہبازشریف کی حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور
- 3 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے 15 اگست کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
- 2 گھنٹے قبل