اسلام آباد: طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق طارق ملک کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ نے جاری کیا۔ طارق ملک کو 3سال کیلئےچیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نادرا آرڈیننس2000 کے تحت طارق ملک کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے طارق ملک کو دوبارہ نادرا کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ طارق ملک پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے دور میں بھی نادرا کے چیئرمین تعینات رہ چکے ہیں۔
طارق ملک نے اپنی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے 9 جون کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ طارق ملک 2013 کے عام انتخابات کے وقت ادارے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) کے چیئرمین تھے ۔ انتخابات کے بعد جب دھاندلی کا شوراٹھا اور نادرا کی خدمات لینے کی بات کی گئی تو حکومت اور نادرا کے چیئرمین کے مابین معاملات خراب ہوتے چلےگئے جس کے بعد طارق ملک کو استعفیٰ دینا پڑا ۔

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا5سالہ منصوبہ پیش کر دیا، کل لاگت کتنی آئے گی؟
- 11 hours ago

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 11 hours ago

پاک فوج کا وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 11 hours ago

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چھ دہشت گرد ہلاک
- 8 hours ago

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 11 hours ago

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 11 hours ago

گورنر فیصل کریم کنڈی کاوزیر اعظم کو خط،بڑا مطالبہ کر دیا
- 11 hours ago

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
- 9 hours ago

سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- 10 hours ago

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا
- 10 hours ago

دارالعلوم حقانیہ دھماکا : حملہ آور کا ریکارڈ نہ مل سکا ، تفتیش کا دائرہ وسیع
- 10 hours ago